راولپنڈی؛ آوازیں کسنے پر جھگڑا، ملزم کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
گرجا روڈ پر آوازیں کسنے پر جھگڑے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم دھمیال پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم ناصر کو تحویل میں لے لیا۔ مقتول طیب محمود بھٹی اور بیٹے وجاہت کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
فائرنگ کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے پوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جا رہا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ناصر اور مقتولین میں تلخ کلامی آوازیں کسنے پر ہوئی، مقتولین نے ملزم پر شاپر شاپر کی آوازیں کسی جس پر ملزم نے مقتولین کو منع کیا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، مقتول باپ بیٹے نے جھگڑے میں ملزم پر تشدد کیا جس نے پستول سے گولیاں مارکر دونوں کو قتل کر دیا۔