ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری

پیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردی گئیں


اسٹاف رپورٹر January 23, 2025

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ خام تیل کے ذخائر اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کوفراہم کردی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔

کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔ خط کے مطابق کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کنوئیں کو پانی کی ذیادہ مقدار کی وجہ سے بند کردیا تھا۔ کنر آئل فیلڈ 6سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحالی سے 400بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں واقع دونوں آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 1160 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

گیس کے ذخائر کی پیداوار میں بھی اضافہ

دوسری جانب پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے بھی گیس کی پیداوار میں اضافے کی خوشخبری سنادی۔ صوبہ سندھ سے گیس ذخائر کی پیداوار میں اضافے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو موصول ہوگئی۔ خط کے مطابق پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے گمبٹ میں شہداد ایکس ون فیلڈ سے گیس ذخائر کی پیدوار میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ گیس کی پیداوار کنوئیں سے 2.2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی سے بڑھا کر 8.4ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی۔  

خط کے مطابق گمبٹ فیلڈ کی کھدائی 2012 میں کی گئی تھی اور پیداواری عمل 2015سےشروع ہوا تھا۔ گمبٹ گیس فیلڈ سے 2024 میں گیس کی پیداوار پانی کی مقدار میں اضافےسے شدید متاثر تھی۔ اگست 2024 میں کمپنی نے گیس فیلڈ کا پروڈکشن لاگنگ ٹول سروے کیا۔ گیس فیلڈ میں پانی کےبہاؤ کو کم کرنے کیلئے کوائلڈ ٹیوبنگ سروس کو استعمال کیا گیا۔ گیس فیلڈ میں واٹر شٹ آپریشن کو 32 گھنٹوں بعد ایسڈ سیمنٹ ٹیکنیک سے مکمل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں