اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے، جسے کل بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج جمعرات کے روز بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں اہم قومی اور انتظامی امور پر بحث ہونا تھی، تاہم اب اس اجلاس کو مؤخر کرکے کل جمعہ کے روز بلائے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کے روز طلب کیے جانے کا امکان ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں کابینہ کے زیر التوا ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ گزشتہ اجلاس کا ایجنڈا پورا نہیں ہو سکا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کے شرکا سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔