رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ملک کا کون سا شہر سر فہرست؟

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی


ویب ڈیسک January 23, 2025
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے دس بڑے اضلاع کی فہرست جاری کر دی جس میں کراچی کے چاروں اضلاع کے رجسٹرڈ ووٹرز لاہور سے کم نکلے۔

تفصیلات کے مطابق 10 بڑے اضلاع میں لاہور پہلے، فیصل آباد دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر پر آگیا۔

لاہور کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 71 لاکھ 70 ہزار جبکہ کراچی کے چاروں اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 62 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ گئی۔

دوسرے نمبر پر آںے والے شہر میں فیصل آباد کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 77 ہزار جبکہ راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 34 لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئی۔

ملتان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 32 لاکھ 17 ہزار، رحیم یار خان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 46 ہزار، سیالکوٹ 28 لاکھ 88 ہزار، گوجرنوالہ میں 28 لاکھ 71 ہزار اور قصور میں 23 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی۔

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد

ووٹرز کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 13لاکھ 93ہزار 293 ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 844 ہے۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45ہزار 995 ہے جبکہ سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 70 ہے۔

خیبرپختونخواہ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 جبکہ بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 37 ہزار 699 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں