چیمپئینز ٹرافی؛ نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

لیجنڈری کرکٹر نذر محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ظہیر عباس انکلوژر کا نام تبدیل کردیا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے لاہور، راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا تقریباً اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 10 روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ باڈی (آئی سی سی) اسٹیڈیمز کو سنبھال لے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ماجد خان انکلوژر کا نام یونس خان جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی سے منسوب کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل خوشدل شاہ کی واپسی! اہم اعلان متوقع

اسی طرح ماضی لیجنڈری کرکٹر نذر محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ظہیر عباس انکلوژر کا نام سے تبدیل ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ شائقین کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس لگادی گئیں

گراؤنڈ سے منسلک زمینی سطح پر ایک نئی تعمیر شدہ عمارت میں 2 وی وی آئی پی انکلوژرز میں 1,050 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، ان کو ماجد خان انکلوژر اور ظہیر عباس انکلوژر کا نام دیا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کی ایک حالیہ عمارت پر کام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، یہ 3 منزلہ عمارت پر کام مکمل ہوچکا ہے۔
 

Load Next Story