190 ملین پاؤنڈ فیصلےکیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے

اپیل میں نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر ہے، بیرسٹر سلمان صفدر


ویب ڈیسک January 23, 2025
فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے۔

سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔ عدالتی فیصلے سے قبل فیصلہ ریلیز ہونے کا اعتراض بھی اپیل میں اٹھایا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ ہمارے پاس 190 ملین پاونڈ فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں