قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا

حکومت، پی ٹی آئی کا ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، سابق وفاقی وزیر

22جنوری کو حکومت کا اسکینڈل آنیوالا ہے ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔

ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں اور یہ ہدف مکمل ہوگیا، موجودہ حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نہ دھرنا ہوگا، نہ مرنا ہوگا، نہ احتجاج ہو گا، آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کے لیے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تاکہ خانہ پوری ہو جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جوپارٹی میں اچھے لوگ ہیں جوعمران خان کودل سے چاہتے ہیں وہ نہ مذاکراتی کمیٹی میں ہیں اورنہ فرنٹ لائن پرہے ،اب ٹرمپ کارڈ کی ہوانکلناشروع ہوگئی ہے توگورنمنٹ بھی اکڑ رہی ہے،گورنمنٹ اپنا انسٹانس دکھارہی ہے،تواس ساری صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ایک نام بتادیں ان میں سے جس نے جیلیں کاٹی ہوں یاتکلیفیں برداشت کی ہوں،یہ سب سمجھوتے کے تحت ہی مذاکراتی کمیٹی میں ہیں،یہ ترمیموں میں بھی گورنمنٹ کے ساتھ تھے اورآٓج ن لیگ کی حکومت کی سب سے بڑے ضمانتی ہیں۔

اس کی ضمانت پی ٹی آئی دے رہی ہے تاکہ یہ گورنمنٹ چلے،گوہر ایوب اچھے انسان ہیں لیکن یہ پی ٹی آئی نہیں تھے، جواقتدارکے مزے لے رہے ہیں،کمیٹیوں کے لیڈربنے ہوئے ہیں وہ سب پانچ پانچ پارٹیوں سے گھوم کرآئے ہوئے ہیں،وہ آج مزے لے رہے ہیں،گاڑیاں لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی صفوں میں آج بھی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کیں،آج بھی وہ بانی پی ٹی آئی کے ووٹ کی وجہ سے کرسیوں پربیٹھے ہوئے ہیں، مجھے تو9مئی سے بہت پہلے ہی پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔

آرمی چیف نے جنرل فیض جیساآدمی قربان کردیا اکاؤنٹیبلٹی پرتوآپ کیاسمجھتے ہیں کہ وہ کیا آج کا یاکوئی پرانا فوجی چھوڑ دیں گے، اگرآج بھی اس کوئی چیزنظرآئی؟میں ذمہ داری سے کہہ رہاہوں وہ اس کوبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ میں بزنس ٹائیکون اوراس کے بیٹے کو فون کرکے کہوں گا کہ ان کے پاس جوآڈیوویڈیوثبوت موجود ہیں وہ سب دکھائیں یہ قوم کی خدمت ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ کی میں آپ کوگارنٹی دیتاہوں باقی سب پیٹی بھائی ہیں ایک دوسرے کوبچالیں گے کیونکہ آج کی حکومت اوراس سے پہلی حکومتوں سب نے فائدے اٹھائے ہوئے ہیں، میں گارنٹی سے کہتاہوں کہ اس کے پاس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی ،جوڈیشری کی اورتمام لیڈرزکی،بیورکریسی کی،پولیس کی بھی ویڈیوہے وہ لائیں لوگوں کودکھائیں، جب ڈبے بھربھرکے نوٹ کی تھدیاں لارہے تھے۔

آئین اورقانون کی بات نہ سمجھائیں جس چیزکی ایپلیکیشن یہاں نہیں اس کی بات ہی نہ کریں،پاکستان میں 75سال سے یہی چل رہاہے ،اس باردوتین لوگوں سے غلطی ہوئی ،پی ٹی آئی سے یہ غلطی ہوئی کہ پہلے کسی پرانی سیاسی جماعت نے اگرفوج کے بارے میں اتنی سی بات کی فوج نے ان کواتنازیادہ دے دیا،ن لیگ نے بات اتنی سی کی ان کواتنازیادہ ملا،پی ٹی آئی نے ایک طوفان کھڑا کردیا،فوج کے بارے میں اتنازیادہ کہہ دیا،جویہ لوگ کبھی اندرڈرڈرکے سوچتے تھے وہ سب کہہ دیا۔

190ملین پونڈ کیس کا میرے سمیت ساری کابینہ ذمہ دارہے،میں نے اس وقت کابینہ میں مخالفت کی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بچ جاؤں،پیکا آرڈیننس کا اطلاق حکومت کے وزیروں پربھی اسی طرح ہوناچاہیے اگروہ کوئی فیک نیوزپھیلاتے ہیں، یہ اپنے آپ کوبھی اس قانون میں باندھیں نا جس میں دوسروں کوباندھتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں اصل مسئلہ یہ ہے کہ جب تک ہم جوڈیشل سسٹم ٹھیک نہیں کریں گے،توکچھ ٹھیک نہیں ہوگا،آپ نے بھٹوکوپھانسی دی ،45سال بعد کہاکہ یہ مرڈرہوگیاہے ،یہ غلط ہوگیا،اسی جوڈیشری نے زرداری کوجیل میں ڈالاپھراسی جوڈیشری نے صدربنادیا،عمران خان کواسی جوڈیشری نے صادق اورامین کہاپھراسی جوڈیشری نے کرمینل بنادیا۔

نوازشریف کوبیٹے سے پیسے نہ لینے پراسی جوڈیشری نے نااہل کیااوراسی جوڈیشری نے اہل کیا،اسی جوڈیشری نے بحریہ کے ساتھ نیگوشی ایٹ کیاکہ460ارب روپے دے دیں ،کس کیپیسٹی میں کیا،اس کوسپیس دی،اس کی قسطیں بنادیں،تویہ عدلیہ کب ٹھیک تھی ؟،26جنوری سے 16فروری کے بیچ پاکستان کیلئے آپ کوبہت ساری خوشخبریاں نظرآئیں گی اورپی ٹی آئی کوپھرمایوسی ہوگی۔

Load Next Story