راولپنڈی: 2 وکلا کو قتل کرنے والے پولیس کمانڈو کو 3 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی
عید الفطر سے ایک دن قبل سیشن عدالت میں 2 وکلا کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس کمانڈو کانسٹیبل انتظار شاہ کو 3 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنادیا، مجرم کو 10 لاکھ روپے بھی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مجرم پولیس اہلکار کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔
عدالت نے مجرم کو 2 وکلا ملک اسرار اور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹس کے قتل میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی پھانسی کی سزا دی گئی۔
مجرم نے 2024 میں عید سے ایک دن قبل عدالت میں پیش دو وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،مجرم کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
مجرم پولیس کانسٹیبل کو پولیس ملازمت سے بھی برطرف کر دیا گیا۔