بھارتی سینما کے دو بڑے سپر اسٹارز، شاہ رخ خان اور الو ارجن، تھمز اپ کے نئے اشتہار کے لیے ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
اس اشتہار کے ذریعے دونوں پین انڈیا اسٹارز کی جوڑی مداحوں کو خوش کرنے کے لیے تیار ہے۔
بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق، دونوں اداکار تھمز اپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اور کمپنی نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو ایک ساتھ اشتہار میں پیش کیا جائے۔
ایک ذرائع نے بتایا، "شاہ رخ خان اور الو ارجن کی مقبولیت پین انڈیا سطح پر ہے۔ شاہ رخ خان جہاں ہندی سینما کے بادشاہ ہیں، وہیں الو ارجن نے پشپا کی کامیابی کے بعد ہندی بولنے والے علاقوں میں زبردست فین بیس بنا لی ہے۔ دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے ایک بڑا لمحہ ہوگا۔"
یہ واضح نہیں ہے کہ اشتہار کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے یا جلد ہونے والی ہے۔ تاہم، انڈسٹری کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنک کے اشتہارات عام طور پر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ریلیز کیے جاتے ہیں، جب موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے اور کولڈ ڈرنکس کی فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔
شاہ رخ خان نے 2022 میں تھمز اپ کے لیے پہلا اشتہار کیا تھا، جس میں انہیں فلم "پٹھان" کے روپ میں ایکشن کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ اشتہار وائرل ہوگیا تھا اور "پٹھان" کے لیے جوش و خروش میں اضافہ کر گیا تھا۔ دوسری طرف، الو ارجن کو نومبر 2024 میں تھمز اپ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا، اور اب وہ اس اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔