گوگل کا ’ہاف مون جنوری‘ کے نام سے ڈوڈل جاری

ڈوڈل کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ صارفین کو چاند کے مختلف مراحل کے متعلق معلومات فراہم کرنا بھی ہے


ویب ڈیسک January 23, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اہم مواقع پر صارفین کے لیے تخلیقی ڈوڈل جاری کرتی ہے۔اس ہی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی نے جنوری میں ڈھلتے چاند کے مناسبت سے’رائز آف دی ہالف مون جنوری‘ کے نام سے ڈوڈل جاری کیا ہے۔

اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے ایک کارڈ گیم کھلتا ہے جس میں صارفین سے چاند کے چکر سے تعلق رکھتا ہے۔

گوگل ڈوڈل کی اس گیم سیریز کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ صارفین کو چاند کے مختلف مراحل کے متعلق معلومات فراہم کرنا بھی ہے۔

اس نئے کارڈ گیم کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی سادہ اور انگیجنگ ہے۔ صارفین کو پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے قمری سائیکل کے مختلف مراحل کے متعلق بتانے ہوتے ہیں جس سے ان کی اس حوالے معلومات کا پتہ لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں