گوگل سرچ انجن میں امریکی صدور کی فہرست دیکھ کر صارفین حیران اور پریشان رہ گئے

گوگل سرچ انجن سے امریکی صدور کی فہرست میں جوبائیڈن کا نام غائب ہوگیا


ویب ڈیسک January 23, 2025
گوگل سرچ انجن میں امریکی صدور کی فہرست سے جوبائیڈن کا نام غائب

گوگل سرچ انجن پر معلومات کی فراہمی کے لیے جب صارفین نے امریکی صدور کی فہرست تلاش کی تو عجیب انکشاف ہوا۔

دنیا بھر میں معلومات کے حصول اور ان کے اپ ڈیٹس کے لیے گوگل سرچ انجن زیادہ تر صارفین کی اوّلین پسند ہے۔

تاہم صارفین کو اُس وقت دھچکا لگا جب انھوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تفصیلات اور امریکی صدور کی فہرست تلاش کی۔

گوگل پر امریکی صدور کی جو فہرست دستیاب تھی اس میں سے حال میں سبکدوش ہونے والے جوبائیڈن کا نام غائب تھا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد اس غلطی کو درست کردیا گیا تھا لیکن اس حوالےسے افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کسی نے اسے سازش قرار دیا تو کسی کے نزدیک بس ایک معمولی غلطی تھی۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نو منتخب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں