سعودی عرب نے قومی ترانے کی نئی دھن کیلئے ہالی ووڈ موسیقار کی خدمات حاصل کرلیں

جرمن موسیقار سے ملک کے قومی ترانے کی تشکیلِ نو سمیت مختلف منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک January 23, 2025
(تصویر: ترکی آل الشیخ)

سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہینس زمر سے مختلف پروجیکٹس کے حوالے رابطے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن موسیقار سے مبینہ طور پر جنگِ یرموک پر بننے والی سعودی فلم کی موسیقی اور ملک کے قومی ترانے کی نئی دھن کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

جرمن موسیقار ہینس زمر اور سعودی عہدے دار کے درمیان ملاقات ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈ کے دوران ہوئی۔

ترکی آل الشیخ نے ملاقات کی تفصیلات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں شیئر کیں۔

ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو اس وقت کے بڑے موسیقاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مستقبل کے منصوبوں (جس میں مختلف آلات کا استعمال کر کے سعودی ترانہ کی نئی دھن شامل ہے) کے متعلق بات کی گئی جن کے متعلق وہ پُر امید ہیں کہ جلد ہی عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں