ٹک ٹاکرز کیلیے خوشخبری؛ میٹا نے بڑی آفر کردی

میٹا کے مطابق پلیٹ فارمز کا حصہ بننے والے تخلیق کاروں کو 5000 ڈالر تک کا بونس دیا جائے گا


ویب ڈیسک January 24, 2025

چینی ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جہاں امریکا میں پابندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں وہیں میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے مشہور ٹاک ٹاکرز کو فیس بک اور انسٹاگرام جوائن کرنے پر بھاری رقم کی ادائیگی کی پیش کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر مشہور تخلیق کار میٹا پلیٹ فارمز پر تین ماہ تک کانٹینٹ شیئر کریں گے تو انہیں 5000 ڈالر کا ایک بونس دیا جائے گا۔

اپنی ویب سائٹ پر میٹا کا کہنا تھا کہ وہ انفلوئنسرز جن کو اس ’بریک تھرو بونس پروگرام‘ میں شامل ہونے کی منظوری ملے گی، ان کو ابتدائی 90 کے دوران ادائیگی ہوگی، اور تب تک ہوگی جب تک وہ باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں گے۔ ان کو ان کی موجودگی کے جائزے کی بنا پر کیش دیا جائے گا۔

میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئرنگ کر کے تخلیق کاروں کو فیس بک مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی حاصل ہو سکے گی جو ان کو ان کی پوسٹ کے ذریعے اضافی رقم کمانے کا اہل بنائے گی۔

اس کے علاوہ میٹا ان مشہور تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کے فری ٹرائل کی بھی پیشکش کر رہا ہے جس کی ماہانہ فیس 15 ڈالر سے 120 ڈالر کے درمیان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں