برفانی ریچھ کا لباس پہن کرنے دوڑنے کا انوکھا ریکارڈ قائم

برطانوی خاتون نے 4 گھنٹے، 58 منٹ اور 29 سیکنڈز میں میراتھن مکمل کر کے ریکارڈ بنایا


ویب ڈیسک January 24, 2025
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

برطانیہ کی ایک خاتون نے نارویجئن میراتھن میں برفانی ریچھ کا لباس پہن کر فاصلہ 4 گھنٹے، 58 منٹ اور 29 سیکنڈز میں طے کر رکے ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایسیکس سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ استانی گِل پنٹ نے ناروے کے شہر ٹرومزو میں منعقد ہونے والی پولر نائٹ میراتھن میں حصہ لیا اور شرکاء منفی 10 ڈگری سیلیئس درجہ حرارت میں سخت اور اندھیری پہاڑی راہگزر پر دوڑے۔

گِل پنٹ نے اپنے برفانی ریچھ لباس میں فنش لائن کراس کر کے خواتین کی کیٹیگری میں کم وقت میں آئس میراتھن کا فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

خاتون کی اس دوڑ میں 25 ہزار 628 ڈالر کی رقم اکٹھی ہوئی جو کہ کینسر ریسرچ یو کے کو عطیہ کی جائے گی۔ ادارے کے لیے اب تک گِل 23 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی خطیر رقم جمع کر چکی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوڑ کو اپنے والد کی یاد میں کی جانے والی چیریٹی کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

گِل کے والد 1999 میں 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں