امریکا کی نئی انتظامیہ کیساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں۔
افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کیمپس کے خاتمے کیلیے افغان حکام پر زور دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کی شناخت ہو چکی ہے، تارکین وطن کی واپسی کیلیے سفارتخانہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کی تعمیر نوکیلیے منصوبہ مرتب کرے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پر زور دیتا ہے۔مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی واضح پوزیشن ہے۔
پاکستان بھارت کے ساتھ قیدیوں کا معاملہ جلد حل کرنے کیلیے تیار ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی سفیر نے کی ہے، محسن نقوی امریکا دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں گئے، وزیر داخلہ وزیراعظم کی اجازت سے باہر جاتے ہیں۔