کوسٹ گارڈز آپریشنز میں 9 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

مختلف کارروائیوں میں منشیات اور دیگر اشیا برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے


ویب ڈیسک January 24, 2025
برآمد شدہ ڈیزل ایف سی نے کسٹم کے حوالے کردیا ہے،ایف سی ترجمان:فوٹو فائل

کراچی:

کوسٹ گارڈز کے آپریشنز میں 9 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی،پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کی گئیں، جس میں  اعلیٰ کوالٹی کی چرس  کے علاوہ دیگر اسمگلنگ کی اشیا برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پرجنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے9لاکھ15ہزار4 سو40لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34.505کلوگرام چرس کی اندرون و  بیرون ملک اسمگلنگ کوبھی ناکام بنایا گیا۔ مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.57ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ 

اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی روڈ چیک پوسٹس پر دوران چیکنگ 30.6 ملین روپے مالیت کی متفرق اشیا کی اسمگلنگ  و ترسیلات کو بھی ناممکن بنایا جن میں گٹکا، چھالیہ، نسوار، ٹائر، الیکٹرونکس اشیا، غیرملکی کپڑا اور سگریٹ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں