پاک بنگلا دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلیے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اقدامات کا اعلان

بنگلا دیشی طلبا کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان


ویب ڈیسک January 24, 2025

پاک بنگلا دوستی الائنس کے چئیرمین کامران سعید عثمانی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے اس اہم بیان میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔

بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان

کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز

پاک بنگلا دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پیش کی، تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کی آزادی کے ساتھ آمد و رفت ممکن ہو سکے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بس سروس کے آغاز کا فیصلہ

کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بذریعہ روڈ بس سروس شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔

پاکستان بنگلا دیش ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور

کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

قیام پاکستان میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا

کامران سعید عثمانی نے پاکستان کی تشکیل میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں