دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ ہونی ورسٹی ہے

دنیا کی بہترین 375 یونی ورسیٹیز میں پاکستان کی ایک بھی جامعہ شامل نہیں

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 115 ممالک کی 2 ہزار بہترین یونیورسٹیز کی فہرست برائے سال 2024-25 جاری کردی جس میں پاکستان کی 47 جامعات بھی شامل ہیں۔ 

دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کے لیے ان کا تعلیمی، تحقیقی معیار اور مجموعی کارکردگی کو بین الاقوامی معیارات کی بنا پر جانچا جاتا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اس سال بھی مسلسل 9 ویں بار برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی براجمان ہے۔ پاکستان کی صرف ایک یونی ورسٹی 400 سے 500 تک کi جامعات میں جگہ بنا پائی۔

اس کے علاوہ نسٹ یونی ورسٹی، ایئر یونی ورسٹی، کیپٹل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسٹس یونی ورسٹی، سکھر آئی بی اے اور فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی 600 سے 800 کے درمیان کے نمبرز پر ہیں۔

لمز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا نمبر 801 سے 1000 کے درمیان ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی 12 جامعات 1001 سے 1200 کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

ایشیائی ممالک میں چین کی دو جامعات نے میدان مارا ہے جب کہ ایشیائی ممالک کی بہترین جامعات میں قائد اعظم یونی ورسٹی کا نمبر 121 ہے۔  

اسی طرح ایشیائی ممالک کی بہترین جامعات کی فہرست میں نسٹ یونیورسٹی 152 نمبر پر ہے جب کہ کامسیٹس کا نمبر 157 ہے۔

 

Load Next Story