ٹائپ 3 ذیابیطس کیا ہے؟

ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں ٹائپ 3 ذیابیطس کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے


ویب ڈیسک January 25, 2025

ٹائپ 3 ذیابیطس ایک مبہم اصطلاح ہے جو بعض اوقات دماغ میں الزائمر کی بیماری اور انسولین کے خلاف مزاحمت کے درمیان مجوزہ تعلق کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اگرچہ یہ سرکاری طور پر تسلیم شدہ طبی تشخیص نہیں ہے جیسا کہ ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس ہے لیکن یہ بیماری ان بڑھتے ہوئے شواہد پر مبنی ہے جو یہ بتاتے ہیں کہ دماغ میں انسولین کی خرابی الزائمر کی نشوونما میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

دماغ اپنی توانائی کو منظم کرنے اور یادداشت اور سیکھنے جیسے علمی افعال کی حمایت کرنے کے لیے انسولین کا استعمال کرتا ہے۔

ٹائپ 3 ذیابیطس میں دماغی خلیات میں انسولین کی مزاحمت پیدا ہوجاتی ہے جو گلوکوز کے استعمال کی صلاحیت کو کم کر دیتی ہے اور دماغی خلیے ناکارہ اور تنزلی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں الزائمر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اگرچہ ٹائپ 3 ذیابیطس کا تصور الزائمر کی وجوہات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے لیکن یہ سائنس میں اب بھی موضوعِ زیرِ بحث ہے۔ کچھ محققین الزائمر کو مخصوص دماغی ذیابیطس کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں