ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی سو گنا زیادہ اونچے پہاڑ دریافت

محققین کا اندازہ ہے کہ پہاڑ کم از کم نصف ارب سال پرانے ہیں


ویب ڈیسک January 25, 2025

حال ہی میں افریقہ اور بحرالکاہل کے درمیان کی سرحد پر زمین کے دو سب سے بڑے پہاڑ دریافت ہوئے ہیں جو ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی 100 گنا زیادہ اونچے ہیں۔

دریافت کے حوالے سے یہ تحقیق جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے جس میں ان 2 پہاڑوں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

دونوں پہاڑ زمین سطح کے نیچے گہرائی میں واقع ہیں اور تقریباً 1,000 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچتے ہیں جو ماؤنٹ ایورسٹ کی 8.8 کلومیٹر اونچائی سے کہیں زیادہ ہے۔

محققین کا اندازہ ہے کہ پہاڑ کم از کم نصف ارب سال پرانے ہیں لیکن زمین کی تشکیل سے چار ارب سال پہلے کی تاریخ بھی ہوسکتی ہے۔

نیدرلینڈز کی یوٹریکٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارون ڈیوس نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ پہاڑ کیا ہیں اور آیا یہ ہزاروں سالوں میں بنے ہیں یا لاکھوں اور اربوں سالوں سے وہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں