دنیا کا سب سے چھوٹا ایسکلیٹر

اس کی پیمائش 83.4 سینٹی میٹر (32.8 انچ) ہے


ویب ڈیسک January 26, 2025

ایسکلیٹر انسانیت کی سب سے مفید ایجادات میں سے ایک ہے جس سے لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے میں آسانی ہوتی ہے۔

عام طور پر ایسکلیٹر طویل فاصلے تک ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے چھوٹا ایسکلیٹر کہاں ہے؟

دنیا کا سب سے چھوٹا اسکلیٹر جاپان میں واقع ہے۔ یہ کاواساکی میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے نیچے واقع میں ہے۔ اس ایسکلیٹر کے صرف پانچ زینے ہیں اور اس کی پیمائش 83.4 سینٹی میٹر (32.8 انچ) ہے۔

یہ چھوٹا اسکلیٹر ایک بیکار اور عجیب چیز معلوم ہوتی ہے جس کا کوئی حقیقی مقصد نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس کا نام گنیز ریکارڈز میں آجائے۔

اسے ٹیکنالوجی کے کارآمد حصے سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ اسے استعمال کیا جاتا ہے لیکن لیکن اس کی پیمائش صرف 83.4 سینٹی میٹرز ہے اس لیے یہ روایتی سیڑھیوں پر سوار ہونے والوں کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں