انتہائی حقیقت پسندانہ سلیکون مجسمے تیار کرنے والی کمپنی

اس میں صرف اعلیٰ ترین معیار کے سلیکون کا استعمال کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک January 27, 2025

شنگھائی میں ایک کمپنی جس کا نام Infinity Studio ہے، مشہور فلموں، کارٹون اور ویڈیو کرداروں پر مبنی انتہائی حقیقت پسندانہ سلیکون مجسمے تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

ویسے تو دنیا میں بہت سارے ایسے اسٹوڈیوز ہیں جو اعلی معیار کے سلیکون مجسمے تیار کرتے ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ انفینٹی اسٹوڈیو سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

2014 میں شنگھائی، چین میں قائم ہونے والی کمپنی نے خود کو حقیقت پسندانہ نظر آنے والے مجسموں کے لیے وقف کیا جس نے ڈریگن بال، بیٹ مین، ونڈر وومن اور پریڈیٹر وغیرہ جیسی مشہور فرنچائزز کی جانب سے لائسنس حاصل کرنے میں کمپنی کی مدد کی۔

اگرچہ اس کے کچھ انتہائی متاثر کن کام ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں لیکن مجسمے کی کامل تفصیلات پر غور کرتے ہوئے یہ قیمت وصول ہوتی دکھائی دیتی ہے.

اس میں صرف اعلیٰ ترین معیار کے سلیکون کا استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ پلاٹینم سلیکون اور میڈیکل گریڈ سلیکون۔

انفینٹی اسٹوڈیو کے فنکار مجسموں پر چہرے کی باریک تفصیلات جیسے پسینے کی بوندوں اور یہاں تک کہ جلد کے چھیدوں کو بھی نقل کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ بالوں کے ریشے بھی ہاتھ سے لگائے جاتے ہیں جس میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔