اے آئی کے تیار کردہ جوتے اب صارفین کیلئے دستیاب 

جوتے پانچ رنگوں میں آتے ہیں: نارنجی، سرخ، خاکستری، سیاہ اور نیلا


ویب ڈیسک January 26, 2025

Syntilay نامی ایک کمپنی جوتے بنانے کے لیے اے آئی اور تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کر رہی ہے جس کے جوتے 150 ڈالرز فی جوڑی دستیاب ہے۔

سنٹیلے اپنے جوتے بنانے کے لیے اے آئی ٹولز کا ایک مجموعہ استعمال کرتا ہے جس میں انسانی فنکارانہ صلاحیتیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

ڈیزائنرز نے جوتے کی بنیادی شکل تیار کرنے کے لیے مڈجرنی پر انحصار کرتے ہیں جس کے بعد پھر ایک انسانی آرٹسٹ Vizcom AI پر اپ لوڈ کیے گئے اس آئیڈیے کا خاکہ بناتا ہے اور یہ خاکہ تھری ڈی ماڈل میں ڈھالا جاتا ہے۔

اس کے بعد اے آئی جوتے کے ڈیزائن میں بناوٹ اور پیٹرن کو ڈیزائن اور ایمبیڈ کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے ساتھ ہی مصنوع کی حتمی شکل تیار ہوجاتی ہے۔


سنٹیلے کے بانی بین ویس نے ریبوک کے شریک بانی جو فوسٹر کے تعاون سے سنٹیلے کی بنیاد رکھی۔ جوتے پانچ رنگوں میں آتے ہیں: نارنجی، سرخ، خاکستری، سیاہ اور نیلا رنگ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں