ایلون مسک کا سلامی دینے کا متناع انداز، ایکس کے لنکس پر پابندی عائد

ایکس تیزی سے نفرت انگیز، زہریلا اور انتہا پسند ہوتا جارہا ہے، صارف

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی تقریب میں ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے ہٹلر طرز کی سلامی نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا ہے جس کے بعد سوشل ویب Reddit پر درجنوں کمیونٹیز نے X کے لنکس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ریڈاِٹ کے بہت سے مقبول سب-ریڈیٹس ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے X لنکس پر پابندی عائد کی ہے جس میں این بی اے (15 ملین)، فورمولا 1 (4.8 ملین)، نائنٹینڈو (2.8 ملین)، کومکس (2.8 ملین) اور ڈزنی لینڈ (1.2 ملین) شامل ہیں۔

ایک صارف نے سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ ایکس تیزی سے نفرت انگیز، زہریلا اور انتہا پسند ہوتا جارہا ہے۔ ایلون مسک کی حالیہ ناگوار حرکتوں کی وجہ سے ہم دوسرے صارفین کو ایکس کا لنک نہیں بھیج سکتے۔

این بی اے کے ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم غیر جانبدار اور غیر سیاسی رہنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اور نازیوں کی علامت کے خلاف موقف اختیار کرنا ایک سیاسی مسئلہ ہے بھی نہیں۔ کیونکہ ہماری کمیونٹی میں نفرت انگیز تقریر اور اس کی تشہیر کو کبھی برداشت نہیں کیا گیا ہے۔

Load Next Story