سگریٹ نوشی چھوڑنا بہت مشکل ہے، اس کے لیے بے پناہ قوت ارادی اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔
تقریباً 11 سال پہلے ایک شخص کی سگریٹ نوشی چھوڑنے کی کوشش کی خبر دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی جس میں شہری نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے اپنے چہرے کو پنجرے میں قید کرلیا تھا۔
ابراہیم یوسل نامی ترک شہری نے سگریٹ چھوڑنے کے لیے اپنے چہرے کو ہیلمٹ کی شکل والے دھاتی پنجرے میں جکڑ لیا تھا۔
2013 میں اخبارات میں خبر شائع ہوئی کہ ابراہیم یوسل پچھلے 26 سالوں سے روزانہ 2 پیکٹ سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اور چھوڑنے کی کئی کوششوں کے باوجود وہ اپنی عادت ختم نہیں کرپائے ہیں۔
ہر سال اپنے تینوں بچوں کی سالگرہ اور اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر وہ سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ کرتے لیکن چند دنوں کے بعد دوبارہ سگریٹ پینا شروع کر دیتے تھے۔
آخر کار انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ارادے سے اپنے سر کو پنجرے میں بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کی بیوی واحد شخص تھیں جن کے پاس چابی تھی اور وہ اسے کھانے کے وقت ہی کھولتی تھیں۔