سیر و تفریح کیلیے دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے

پاکستان اپنے فطری مناظر، قدرتی حسن اور مہمان نوازی کے باعث سیاحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک January 24, 2025
پاکستان کے علاقے اپنے خوبصورتی، دلکشی اور فطری حسن کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں

دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی گئی جن میں پاکستان کا ایک علاقہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ درجہ بندی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی مدد سے کی ہے۔

25 بہترین مقامات کی فہرست میں حسین وادیوں کا مسکن، جا بجا خوبصورت جھرنوں سے سجے اور تاحد نگاہ ہریالی رکھنے والے پاکستان کے علاقے ’گلگت بلتستان‘ کا نمبر 20 واں ہے۔

اس علاقے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یونیسکو کی فہرست میں شامل دیوسائی کے میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے کی طرح شفاف جھیلیں اس میں شامل ہیں۔

وادیٔ ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھول، خوبانی کے باغات،  قدرتی عجائبات، سر سبز وادیوں اور قدیم جھیلوں کے باعث گلگت بلتستان کو جنت کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب گلگت بلتستان کو خوبصورت سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے بھی دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں گلگت بلتستان کو شامل کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں