ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا

ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ اعلیٰ وفد بھی پاکستان آئے گا—فائل/فوٹو: انادولو

اسلام آباد:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ترکیے کےصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔

ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔

Load Next Story