پاکستان اور بھارت کے میوزک اسٹارز کی دبئی میں ملاقات

لکی علی ’او صنم’ اور ’نا تم جانو نا ہم’ جیسے گانوں کے لیے مشہور ہیں اور انہوں نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا تھا


ویب ڈیسک January 24, 2025

پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا نے حال ہی میں بھارتی گلوکار لکی علی کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی۔ 

فیصل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکی علی کے فن کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔

فیصل کپاڈیا نے کیپشن میں لکھا، ’’لکی علی کی موسیقی ہمیشہ جادو کی طرح محسوس ہوتی ہے! ہم پہلے بھی دو بار مختصر ملاقات کر چکے ہیں، لیکن اس بار ہمیں آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر دل کی باتیں کرنے کا موقع ملا۔ بہت مزہ آیا!‘‘

اس ملاقات نے دونوں گلوکاروں کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ایک ساتھ گانا بنائیں، یہ ایک شاہکار ہوگا! آپ دونوں کے جیسی گہرائی آج کل کے موسیقاروں میں نہیں ہے۔‘‘

فیصل کپاڈیا اپنے LP البم ‘زندگی جہاں لے جائے’ کو فروغ دے رہے ہیں، جو پاکستان، بھارت، اور یو اے ای میں دستیاب ہے۔ فیصل نے یہ البم فروری 2024 میں ریلیز کیا اور اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ البم کو مکمل ترتیب سے سنیں تاکہ اس کے حقیقی تجربے کا لطف اٹھایا جا سکے۔

دوسری جانب، لکی علی، جو ’او صنم’ اور ’نا تم جانو نا ہم’ جیسے گانوں کے لیے مشہور ہیں، نے گزشتہ سال فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ دبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران، لکی علی نے کہا، ’’ریاست صرف فلسطین کی ہونی چاہیے۔ ہم سب مل کر رہ سکتے ہیں لیکن ریاست فلسطین کی ہونی چاہیے۔‘‘

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں