بنکاک میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے

تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی ایک ہفتے بند رہیں گی

بنکاک میں بدترین فضائی آلودگی نے معمولات زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا

بنکاک میں بدترین فضائی آلودگی نے معمولات زندگی کو معطل کر رکھ دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بنکاک میٹروپولیٹن انتظامیہ نے کہا کہ شہر میں ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے اپنے تمام 352 اسکولوں کو بند کر رہے ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے بند ہونے کے باعث طلبا کے تعلیمی نقصان کو بچانے کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنکاک میں ہی 2020 کو بھی 437 اسکولوں کو فضائی آلودگی کے باعث بند کرنا پڑا تھا۔

سوئٹزرلینڈ میں قائم ایئر کوالٹی مانیٹر ادارے IQAir کے مطابق بنکاک اس وقت دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر ہے۔

ادارے مطابق اس وقت ہوا کے معیار کی خرابی اتنی ہے جو خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ 

جس پر مقامی حکام نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

شہریوں کو ’ورک فرام ہوم‘ کی ہدایت بھی کی گئی جب کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

 

 

Load Next Story