کے پی اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، وفاق پیکا ایکٹ میں کی گئی غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لے، قرارداد


ویب ڈیسک January 24, 2025
کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پشاور:

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع اللہ جان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ

قرارداد میں کہا گیا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں