پولیس او رینجرزکی کارروائیوں میں4ٹارگٹ کلرز گرفتار
وسیع اور فخر الخدا کی گرفتاری ظاہر، چند روز قبل رینجرز نے حراست میں لیا تھا
QUETTA:
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے4 ٹارگٹ کلرز اور2 ڈکیت سمیت85ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، دستی بم اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ہاتھوں چند روز قبل حراست میں لیے جانے والے2ملزمان کی گرفتاری قائد آباد پولیس نے ظاہر کر دی ، ایس ایچ او قائد آباد سب انسپکٹر امان اﷲ مروت نے بتایا کہ رینجرز اور پولیس نے قائد آباد کے علاقے بنگالی پاڑہ آدم جی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر وسیع احمد خان عرف کاشف ولد مختیار احمد خان اور فخر الخدا بٹ عرف عرفان بٹ ولد غلام بٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور2 دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے، سب انسپکٹر امان اﷲ مروت کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں سمیت20سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جس کا انھوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے ، ملزمان کی نشاندہی پر مزید7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انھیں شامل تفتیش کیا گیا ہے، تیموریہ پولیس نے بفرزون سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملو2ملزمان شاداب اور عاطف شمیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک ایک ٹی ٹی پستولیں برآمد کر لی ، ایس ایچ او تیموریہ قلندر بخش نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاداب نے11اور عاطف شمیم نے9افراد کے قتل کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
سرسید ٹاؤن پولیس نے محمد شاہ قبرستان یونس مسجد کے قریب سے لوٹ مار کرنے والے2ملزمان انعام اﷲ اور ذیشان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کر لی، گرفتار ملزمان منگھو پیر پختون آباد کے رہائشی ہیں، ایس ایچ او سرسید ٹاؤن جمال خان لغاری نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار بلال اپنے بھتیجے 4 سالہ انعام کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بٹھا کر ڈسکو موڑ کی طرف جا رہا تھا کہ ملزمان نے بچے کی کنپٹی پر پستول رکھ کر نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ گشت کرنے والی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے بعد گرفتار کر لیا۔
رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے لیاری گینگ وار کے 2ملزمان کو حراست میں لے کر قبضے سے اسلحہ ، واکی ٹاکی سیٹ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی، ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان الیاس اور عمران کو گرفتار کر کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی، اورنگی ٹاؤن کے علاقے پٹھان کالونی افغان بستی میں رینجرزنے منشیات کے اڈے پر چھاپہ ماراجس پرمنشیات فروشوں نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں6 سالہ بچہ نعمان ولد سمیع اﷲ زخمی ہو گیا ، منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔