سائنس دانوں نے زمین سے 500 نوری برس کے فاصلے پر ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار ہواؤں کی اب تک کی سب سے تیز رفتار ریکارڈ کی گئی ہے۔
20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے یہ سپر سونک طوفان انسان کی ہڈیوں سے گوشت اکھاڑنے کے لیے کافی ہیں۔
ماہرین کے مطابق WASP-127b نامی اس سیارے میں چلنے والی ان ہواؤں کی رفتار سیارے کے گردش کرنے کی رفتار سے چھ گُنا زیادہ ہے۔
اس سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک سائنس دان کا کہنا تھا کہ سیارے کے خط استواء پر طیت تیز سپر سونک ہوائیں چل رہی ہیں۔
ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے تیز ہوائیں نیپچون پر 1200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ سائنس دانوں کو مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مشتری کے سائز سے بڑے اس سیارے کے صبح اور شام کے اطراف میں مختلف درجہ حرارت ہوتے ہیں۔