جرائم پرقابوکیلیے ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگریز ہے گورنر

غیرسیاسی ادارہ جرائم کی روک تھام کیلیے جلد شہر میں جدید نظام متعارف کرائے گا،بریفنگ


Staff Reporter July 26, 2014
غیرسیاسی ادارہ جرائم کی روک تھام کیلیے جلد شہر میں جدید نظام متعارف کرائے گا،بریفنگ، فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا انتہائی نا گزیرہے۔

شہر اور صوبے میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جلدازجلد جدید ٹیکنالوجی کانظام نافذکیاجائے جس میں فنگرز پرنٹس ، بائیو میٹرک سسٹم ، فیس اینڈوائس ڈیٹیکشن سمیت شناخت کے دیگر جدیدنظا م شامل ہوں،جدید ڈیجیٹل نظام میں تھانوں کا تمام ریکارڈاورہر تھانے کا مرکزی سینٹرسے رابطہ جرائم کی روک تھام میںانتہائی مفید ثابت ہوگا ، ان خیالات کا اظہارانھوں نے گورنر ہاؤس میں سٹیزن ٹر سٹ اگینسٹ کرائم کے اجلاس سے خطاب میں کیا،ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر ، قائم مقام آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی ، پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، سیکریٹری اختر غوری ، ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد عبداللہ ، شہزاد رائے سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، اجلاس میں گورنرسندھ کو بتایا گیا کہ سٹیزن ٹرسٹ ایک غیر سیاسی ادارہ ہے ۔

جس کی پوری کوشش ہے کہ ایسا جدید نظام متعارف کرایاجائے جس سے جرائم پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے ابتدائی طور پرجدیدنظام کو کراچی میں وضع کیاجائے گاجس کے بعداسے پورے ملک میں متعارف کرایا جائے گا جس میں فنگرزپرنٹس، بائیو میٹرک سسٹم ، فیس اینڈ وائس سمیت شناخت کے دیگر جدیدنظا م شامل ہونگے اس نظام کو متعارف کرانے کے بعد اسلحہ کو بھی رجسٹرڈ کیا جاسکے گا،اس موقع پر گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ادارے کے کام کو قانونی حمایت حاصل ہونی چاہے۔

جس کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدیت جاری کی ہیں کہ اس ضمن میں سفارشات متعارف کرائیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں موذی مرض میں مبتلابچوں کے والدین ، بیواؤں ، مالی مشکلات سے پریشان افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے، اس موقع پر حالات سے مجبور افراد نے گورنر سندھ کواپنی مشکلات سے آگاہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں