شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کی


ویب ڈیسک January 25, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت  کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر ، سردار مصروف، فلک ناز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔ کیس کی سماعت بھی 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں