لاہور؛ پرندہ فرشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، سیکڑوں پرندے آزاد کروا دئیے گئے

پرندہ فروش مقامی پرندوں کا شکار اور فروخت کررہے تھے، وائلڈ لائف


آصف محمود January 25, 2025

وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہوریجن ڈاکٹر غلام رسول اعوان کی سربراہی میں پرندہ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران لاہور شہر کی حدود میں مزید 2 پرندہ فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اوران کے قبضے سے سینکڑوں پرندوں کو آزاد کروا دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کیے گئے پرندہ فروشوں کی تعداد چارہو چکی ہے۔ یہ لوگ چڑیا، لالی اور دم چڑی جیسے بے ضرراور مقامی پرندوں کو شکار کرکے فروخت کرتے تھے جس کے نتیجے میں ان پرندوں کی نسل کشی ہو رہی تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے پرندے نہ خریدیں تاکہ ان معصوم پرندوں کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، شہری پرندہ فروشوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے اب محکمہ وائلڈ لائف لاہور کے ساتھ ان کی لوکیشن بذریعہ واٹس ایپ شیئر کر سکتے ہیں۔

پرندہ فروشوں کی اطلاع دینے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کا واٹس ایپ نمبر 03324108448 فراہم کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس اقدام میں تعاون کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ ان پرندوں کی نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں