ملزمان سے حاصل معلومات سامنے رکھ کرسیکیورٹی پلان بنایا جائےقائم مقام آئی جی سندھ

پلان میں قانون نافذکرنیوالے اداروں کی معلومات کو اہمیت دی جائے، غلام حیدر جمالی


Staff Reporter July 26, 2014
پلان میں قانون نافذکرنیوالے اداروں کی معلومات کو اہمیت دی جائے، غلام حیدر جمالی،فوٹو:فائل

قائم مقام آئی جی پو لیس سندھ غلام حیدر جمالی نے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات اورسنگین جرائم میں گرفتارملزمان سے کی جانے والی تفتیش کوسامنے رکھتے ہوئے عیدالفطرکے لیے سیکیورٹی پلان تیارکیاجائے۔

جس میں مضبوط و مربوط خفیہ نیٹ ورک، انٹیلی جنس رپورٹس ، وفاقی وصوبائی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں سے معلومات کے تبادلے کوخاص اہمیت دی جائے ،مساجد ، امام بارگاہوں ، عیدگاہوں ، شاپنگ سینٹرز ،مارکیٹوں اور پبلک تفریحی مقامات پر پولیس فورس کی باقاعدہ سیکیورٹی بریفنگ کے تحت تعیناتی کو یقینی بنایاجائے ۔

شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیکنگ، ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کو ناصرف موثر بنایا جائے بلکہ گشت کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ مشکوک عناصر اور مشتبہ گاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی جا سکے،موثروائر لیس نظام ، واکی ٹاکی سیٹس کی فراہمی، مرکزی کنٹرول روم سے صوبے کے دیگر وائرلیس بیس سے مستقل رابطوں ، مارکیٹوں میں پولیس رپورٹنگ سینٹرزکے قیام اوراضافی نفری کے علاوہ سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی جیسے ضروری امور بھی ہنگامی پلان میں شامل کیے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں