پنجاب میں کھاد ، کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ریکارڈ  اضافہ

کھاد کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جائزہ رپورٹ


ویب ڈیسک January 25, 2025

پنجاب میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافے کی تصدیق کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی مدد سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت میں 57.9 فیصد اضافہ ہوا۔ یوریا کی فروخت میں اضافہ پنجاب حکومت کی کسان کارڈ اسکیم کی وجہ سے ہوا۔ دیگر نامیاتی کھادوں کی فروخت میں بھی 42.9 فی صد اضافہ ہوا۔ نائٹروجن 50.7، فاسفیٹ 9.3 اور پوٹاش 0.8 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کھاد کی قیمتوں میں اس مدت کے دوران کمی دیکھی گئی۔

پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے اور ایک کروڑ 61 لاکھ گندم کی کاشت کے رقبے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر کا گندم کی فصل پک کر تیارہونے پر تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھاد، کیڑے مار ادویات سمیت اب تک 35 ارب روپے کی زرعی اشیاء خرید چکے ہیں۔ پنجاب کے ساڑھے 7 لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ اب تک 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ کسان اور زراعت کی مدد کا یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں