اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی  آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

زرائع  نے بتایا کہ اسد قیصر  نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی  آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ 

زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔

Load Next Story