رائیونڈ سے اغوا ہونے والے2 سالہ بچے کی لاش برآمد

بچے کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک January 25, 2025

رائیونڈ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں  2 سالہ بچے اذلان کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اذلان کی لاش کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ اغواء کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔ بچے کے قتل کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں