حکومت کے پاس شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے، ایف پی سی سی آئی

اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، صدر ایف پی سی سی آئی


خصوصی رپورٹر January 25, 2025

اسلام آباد:

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔
 

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27جنوری کو جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ  معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے لیے متوقع حکومتی پیکیج سے بھی ملک میں خوشحالی آئے گی۔ مارک اپ ریٹ میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔ بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، جس سے صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7 فیصد ہے، جس میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں