کراچی ائیرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ سے متعلق مراسلہ لکھ دیا


ویب ڈیسک January 25, 2025

سول ( سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔

سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹس لے لیا

مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ایرپورٹس اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے۔ ائیرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان گٹکے کے نشانات صفائی کے ناقص انتظامات نشاندہی کرتے ہیں۔ کراچی ائیرپورٹ پر بیرون اور اندرون ملک سے آنے والے مسافروں نے بھی ناقص انتظامات پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ ائیرپورٹ کے واش رومز کی حالات زار بھی انتہائی خراب ہے۔ ناقص انتظامات پر فوری ایکشن لیا جائے۔

چیئرمین سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن زرین گل درانی نے ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلے کی کاپی ارسال کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں