لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے ڈی آر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں وکلا کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مصالحت 2 گھنٹوں یا 2 دنوں میں ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی کہ ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہر قانون کہہ رہا ہے کہ پارٹیوں کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے مگر اس میں لازمی مصالحت کا لفظ نہیں ہے، پاکستان میں مصالحت کے قوانین موجود ہیں مگر لوگوں کے اختیار کے باعث ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 5 فیصلے جاری کیے کہ ہر شخص کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے، ہم واحد ملک رہ گئے ہیں جو پرانے 1940 کے مصالحتی ایکٹ کو لے کر چل رہے ہیں، انڈیا نے 1996 میں کیا اپنا نیا مصالحتی ایکٹ بنا لیا تھا۔
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ گزشتہ 84 سالوں میں 1940 کے مصالحتی ایکٹ کے حوالے سے صرف 56 فیصلے آئے، صرف لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ سال 20 فیصلے مصالحت کے حوالے سے جاری ہوئے۔