کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ : فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار

ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے، آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت 20 ملزمان کے نام بدستور شامل


ویب ڈیسک January 25, 2025

کراچی:

کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم منتقلی کے مقدمے میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔

دریں اثنا مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کا چالان منظور ہوگیا جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار پانے والوں کے نام نکال دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں