چینی سائنس دانوں نے 18 منٹ تک پلازما کا درجہ حرارت 10 کروڑ ڈگری سیلسیئس تک برقرار رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سائنس دانوں نے یہ کارنامہ ’مصنوعی سورج‘ کہلائے جانے والے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر ’ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامیک (ای اے ایس ٹی)‘ کو استعمال کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس تجربے میں ہائیڈروجن اور ڈیوٹیریم کا بطور ایندھن استعمال کیا گیا، جس سے سائنس دانوں نے سورج پر ہونے والے عمل کی نقل کی۔ ’مصنوعی سورج‘ کا یہ تجربہ نیوکلیئر فیوژن کو توانائی کا ایک عملی ذریعہ بنانے کی جانب قدم ہے۔
منصوبے کے ڈائریکٹر سونگ یُنٹاؤ کے مطابق خود انحصار پلازما کا حصول ایک اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیوژن ڈیوائسز کو بجلی پیدا کرنے کے لیے ہزاروں سیکنڈ تک مستحکم چلنا ہوگا۔
تاہم، ایسی شدید کنڈیشن پیدا کرنے کے لیے ری ایکٹرز کا بنانا واضح چیلنج رکھتا ہے۔