روہت شرما کیلئے ٹیم سے باہر بیٹھائے نوجوان کھلاڑی کا جذباتی پیغام

روہت شرما کو 17 سالہ کھلاڑی ایوش مہاترے کی جگہ کھلانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے


ویب ڈیسک January 25, 2025

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو رانجی ٹرافی میں 17 سالہ کھلاڑی ایوش مہاترے (جنہوں نے گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کی تھی) کی جگہ کھیلنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ایوش مہاترے نے رواں سیزن میں 40.09 کے اوسط سے 6 میچز مین 441 رنز اسکور کر کے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن بھارت کے اسٹار بیٹرز کی رانجی میں واپسی کے بعد ان کو بینچ پر بیٹھنا پڑا ہے۔

ممبئی کی ٹیم میں واپسی پر فیل ہونے کے بعد روہت شرما کو نوجوان کھلاڑی کی حق تلفی پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ لیکن ایوش اپنے رول ماڈل کے متعلق اچھے الفاظ ہی ادا کر رہے ہیں۔

ایوش نے انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جس کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی، اس کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک غیر یقینی لمحہ لگتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayush Mhatre (@ayush_m255)

واضح رہے آسٹریلیا میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز نے بھارت کے اسٹار بیٹرز کو ڈومیسٹک میں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں