نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جمیلہ ہاشمی کے ناول پرمبنی ڈرامہ دشت سوس پیش کیا گیا۔
جمیلہ ہاشمی کےمشہورناول ’دشتِ سوس‘ پرمبنی ڈرامے کا آغاز ہفتے کی شام نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) کے ضیا محی الدین تھیٹرمیں ہوا۔
ڈرامےکی ہدایت شاہنواز بھٹی نے دی ہے جبکہ ڈرامے کی کہانی میں حسین بن منصور حلاج کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔
ڈرامہ دشت سوس کی کاسٹ میں ارشد شیخ ،طوبہ نعیم، پارس مسرور،سرفرازعلی،مجتبیٰ زیدی،عامر نقوی اوردیگر شامل ہیں۔
ناظرین نے ڈرامے کوپذیرائی دی،مذکورہ ڈرامہ توارکو بھی اسٹیج کیا جائےگا۔