چینی فٹنس انفلوئنسر کا انوکھا ریکارڈ

انہوں نے یہ ریکارڈ امریکی ایتھلیٹ اِنگا سِمننگ سے حاصل کیا


ویب ڈیسک January 26, 2025

ایک چینی فٹنس انفلوئنسر نے ایک منٹ میں 44 پُل اپس مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 44 سالہ شی ٹِنگ نے گوانگ ڈونگ میں پُل اپس کی کوشش کر کے خواتین کی کیٹیگری میں ریکارڈ اپنے نام کیا۔

انہوں نے یہ ریکارڈ امریکی ایتھلیٹ اِنگا سِمننگ سے حاصل کیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2022 میں ایک منٹ میں 39 پُل اپس لگا کر بنایا تھا۔

شی ٹِنگ کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے ریکارڈ توڑ دیا تھا لیکن انہوں نے سوچا کے ابھی گنجائش باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں