گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک January 26, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان عمیر اور محمد ثاقب کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق 12 جنوری کو مین شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف مرحوم کی اہلیہ اسماء مشرف نے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں