امریکی خاتون کو برسوں بعد انٹرنیٹ پر اپنا کھویا چینی دوست مل گیا

امریکی خاتون نے چینی سوشل میڈیا ایپ ریڈ نوٹ پر چینی کمیونیٹی سے اپنے سابق کلاس فیلو کی تلاش کے لیے مدد طلب کی


ویب ڈیسک January 26, 2025

ایک امریکی خاتون کو سات برس کے طویل عرصے بعد چین میں اپنا کھویا ہوا دوست بالآخر مل گئیں۔

21 سالہ امریکی خاتون سیلیا نے چینی سوشل میڈیا ایپ ریڈ نوٹ پر چینی کمیونیٹی سے اپنے سابق کلاس فیلو سائمن کی تلاش کے لیے مدد طلب کی۔

اپنی جذباتی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ 18-2017 میں آئیووا میں ایک نجی کیتھولک اسکول جاتی تھیں جہاں ان کی دوستی سائمن (ایک چینی ایکسچینج طالب علم) سے ہوئی۔ تاہم، اس کے چین واپس لوٹنے کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس ایپ پر موجود تمام صارفین ان کی مدد کریں۔

چینی برادری اس اپیل کے بعد سیلیا کی مدد کے لیے اکٹھی ہوگئی۔ خاتون نے سائمن کی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس کی پہچان کر کے کسی نے سائمن کو بتایا اور چند گھنٹوں بعد سیلیا کی ویڈیو پر سائمن نے کمنٹ کر دیا۔

کمنٹ میں سائمن نے لکھا ’ہیلو، میں سائمن ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ اس طرح برسوں بعد دوبارہ مل سکوں گا۔ ریڈنوٹ پر مدد کرنے والے ہر شخص کا بے حد شکریہ۔‘

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں