پی ٹی آئی کے دروازے مذاکرات کیلیے ہمیشہ کھلے تھے، علی محمد خان

یہاں ایک خواہش کے بعد نئی خواہش جنم لیتی اور منظر عام پر آجاتی ہے، بیرسٹر عقیل ملک


مانیٹرنگ ڈیسک January 26, 2025

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ یہاں ایک خواہش کے بعد نئی خواہش جنم لیتی ہے اور منظر عام پر آجاتی ہے، جب تحریری مطالبات آ چکے ہیں اور اس کمیٹی کے کچھ ارکان انفرادی طور پر گاہے بگاہے جا کر ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کمیٹی کے کچھ ممبران کی ملاقات ہوئی لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ بس ایک ملاقات وہ کرادیں اور تب آپ سے فائنل معاملات لیکر چلیں گے، ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں تو یہ کہتا ہے کہ یہ بھی حجب تمام کر کے دیکھ لیتے ہیں آج ہی اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے یہ فرمائش کی گئی ہے تو ممکنہ طور پر کل یا پرسوں ملاقات ہو جائے گی۔

 رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ہمارے ممبران نے جن تحفظات کا اظہار کیا یہ پارٹی کا اعلیٰ ترین فورم تھا، یہ تحفظات وہی تھے جو ہم آئے دن مختلف اوقات میں مختلف مواقع پر میڈیا کے ذریعے یہ بات آپ تک پہنچاتے رہے ہیں اور مسلم لیگ(ن) تک بھی پہنچاتے رہے ہیں کہ ہمارکے تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جو ایگریمنٹ ہوئے ہوئے ہیں ان کے مطابق عملدرآمد نہیں ہو رہا، ہم سجیسٹ کرتے رہے اور آج بھی کر رہے ہیں کہ اگر آپ اسموتھ گورنمنٹ چاہتے ہیں، ملک پہلے ہی بڑے مسائل کا شکار ہے تو ہمارے ساتھ جو طے شدہ فارمولا ہے اس پر تو کم از کم عملدرآمد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں